ابنا: فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ میں کل ہونیوالے مظاہرے میں فلسطین کی اسلامی اور قومی تنظیموں نے اعلان کیا کہ صہیونی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا واحد راستہ اسکے خلاف مزاحمت کو جاری رکھنا ہے –اس مظاہرے میں شریک رہا ہونیوالے ایک فلسطینی قیدی " توفیق ابو نعیم" نے صہیونی جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا –فلسطین کی اسلامی اور قومی تنظیموں نے کل غزہ میں احتجاجی مظاہرہ کرکے فلسطینی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا –
.....
/169